11132018Headline:

Ramazan Crescent will be Sighted in Pakistan Today or Not?

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قومی امکانات ظاہر کیے ہیں جب کہ کراچی میں رمضان کا پہلا ہفتہ گرم ہونے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے. پاکستان میں رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا
غروب آفتاب کے بعد چاند 61 منٹ تک آسمان پر رہےگا: محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں. ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد محمود کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند دکھائی دے گا، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں آج موسم ابرآلود ہوگا. ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش 15 مئی کوشام 4 بج کر 49 منٹ پر ہو جائے گی
بروز بدھ16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی، آج کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر10منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، رات 8بج کر 11منٹ پر یکم رمضان کا چاند غروب ہو جائے گا. دوسری جانب محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں رمضان کا پہلا ہفتہ گرم رہنے کا امکان ہے، پہلے ہفتے میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے.محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں شمال مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی میں شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے. علاوہ ازیں سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا جب کہ امریکا اور کینیڈامیں اسلامی کیلنڈر کے مطابق پہلا روزہ بدھ کو ہوگا.

Copyright Disclaimer:
This information embed is sourced from Official page of the content producer. For any copyright claims or violation please refer to https://dailyqudrat.com.pk

What Next?

Related Articles