04262018Headline:

Reema Ki Khushiyon Ko Nazar Lag Gai

ریما کی خوشیوں کو نظر لگ گئی ، نامور پاکستانی اداکارہ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ افسوسناک انکشاف ہوگیا۔۔۔۔۔لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے اداکارہ ریما کے حوالے سے ایسی خبر آگئی ہے مداح افسردہ ہوگئے ہیں ۔ روزنامہ پاکستان کے مطابق ڈاکٹر طارق شاہ کے شادی کے بعد برطانیہ منتقل ہوگئیں تھی اور وہاں پر شوبز کی زندگی کو ترک کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا تھا ۔ کچھ عرصہ قبل اداکارہ کے ہاں ایک بیٹے کی بھی پیدائش ہوئی جس کے بعد شوبز انڈسٹری اور دیگر معتبر شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد بھی دی گئی ۔ تاہم اب لگتا ہے کہ ریما کی نجی زندگی کو نظر لگ گئی ہے اور اپنے شوہر سے ناراض ہوکر پاکستان چلی آئیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ریما خان اپنے شوہر سے ناراض ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ریما کو اپنے سسرال کے بہت سے معاملات میں روک ٹوک اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بات یہی ختم نہیں ہورہی اس سارے معاملات میں انکے شوہر ڈاکٹر طارق شا ہ بھی ریما کا ساتھ دینے کو تیار دکھائی نہیں دے رہے۔ اس لیے ریما نے اپنے سسرال اور شوہر کے رویوں سے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان واپسی اختیار کر لی ہے اور یہاں پر انہوں نے ایک بار شوبز مصروفیات کا آغاز کر دیا ہے ۔ ملنے والی اطلاعات کے مطابق اداکارہ ریما پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان میں ہی مقیم ہیں اور ڈاکٹر طارق شاہ کی جانب سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔

Copyright Disclaimer:
This information embed is sourced from Official page of the content producer. For any copyright claims or violation please refer to https://hassannisar.com.pk/

What Next?

Related Articles