07182018Headline:

Where would Asma Jehangir be buried?

Where would Asma Jehangir be buried?

Copyright Disclaimer:
This video embed is sourced from Dailymotion Official page of the content producer. For any copyright claims or violation please refer to Dailymotion Copyright Notification at this link: http://www.dailymotion.com/legal/copyright


لاہور(قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں شہرت پانے والی پاکستان کی معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی میت کو گلبرگ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے قذافی سٹیڈیم پہنچا دیا گیا ہے جہاں اب سے کچھ دیر بعد ان کا نماز جنا زہ ادا کیا جائے گا .تفصیل کے مطابق عاصمہ جہانگیر کا نماز جنازہ قذافی سٹیڈیم میں واقع ایل سی سی گراﺅنڈ میں جماعت اسلامی کے
بانی سید ابولاعلیٰ مودودی کے فرزند حید ر فاروق مودودی پڑھائیں گے .

اس موقع پر بڑی تعداد میں سول سوسائٹی کے نمائندے ،سیاستدان ،صحافی ،قانون دان اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں جہاں
عاصمہ جہانگیر کے جسد خاکی کو فل پروف سیکیورٹی کے ساتھ لا یا گیا ہے .نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد عاصمہ جہانگیر کی میت کو تدفین کے لیے سیکیورٹی کے ہمراہ بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاوس لے جا یا جا ئے گا .عاصمہ جہانگیر کو ان کے فارم ہاوس میں ہی دفنایا جائے گا . واضح رہے کہ عاصمہ جہانگیر دو روز قبل 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں تھیں
Copyright Disclaimer:
This information embed is sourced from Official page of the content producer. For any copyright claims or violation please refer to http://dailyqudrat.com.pk

What Next?

Related Articles