01242018Headline:

Good News for Persons facing unemployment – Positions Vacant in Motorway Police

پیٹرول آفیسر کی 135 خالی آسامیوں پر بھرتی
سکھر(نیو ز ڈیسک)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹرو ے پولیس کی جانب سے سندھ میں جونیئر پیٹرول آفیسر کی 135 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریری امتحان، فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے 143 امیدواروں سمیت تین خواتین نے امتحان میں حصہ لیا، تحریری امتحان پی ٹی ایس کے زیر انتظام موٹر وے پولیس کی نگرانی میں گورنمنٹ گرلز اسکول بیراج کالونی میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس میں جونیئر پیٹرول آفیسر کی 135 خالی آٰسامیوں کے لئے گورنمنٹ گرلز اسکول بیراج کالونی میں پاکستان ٹیسٹنگ سروس کے زیر انتظام تحریری امتحان لیا گیا، جس میں گزشتہ فزیکل ٹیسٹ میں پاس ہونے والے143 امیدواروں جن میں تین خواتین بھی شامل تھیں نے حصہ لیا۔اس موقع پر آئی جی موٹر وے کلیم امام کی خصوصی ہدایت پر موٹر وے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جس میں موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر حنیف عارف کی سربراہی میں ایک ڈی ایس پی اور متعدد افسران سمیت بم ڈسپوژل اسکواڈ و ضلعی پولیس کے جوانوں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر موٹر وے پولیس سکھر حنیف عارف کاکہنا تھا کہ آئی جی موٹر وے کلیم امام کی خصوصی ہدایت پر ٹیسٹ کو صاف و شفاف بنانے اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر پاکستانی نوجوانوں کو موٹر وے پولیس میں نوکریاں فراہم کرنے کا عزم کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے ہونے والے تحریری امتحان کے دوران موٹر وے پولیس کی جانب سے سخت نگرانی کی جارہی ہے تاکہ ٹیسٹ کی شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔واضع رہے کہ ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے ڈی آئی جی موٹر وے سندھ شاہد حیات خان کی جانب سے ڈی ایس پی موٹر وے حنیف عارف کو مذکورہ تحریری امتحان کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

Copyright Disclaimer:
This information embed is sourced from Official page of the content producer. For any copyright claims or violation please refer to https://dailyausaf.com

What Next?

Related Articles