12122017Headline:

What angry woman did after dissatisfaction of surgery in Beijing?


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے ایک ہسپتال میں خاتون سب کے سامنے کپڑے اتار کر برہنہ ہو گئی۔ وہ ایک ایسی بات پر شدید مشتعل تھی کہ سن کر آپ کو ہنسی آ جائے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس ادھیڑعمر خاتون نے چینی شہر نن جنگ کے اس ہسپتال میں پلاسٹک سرجری کروائی تھی لیکن وہ سرجری کے نتائج سے مطمئن نہیں تھی، جس پر وہ دوبارہ ہسپتال آئی تاکہ شکایت کر سکے لیکن جب اس کی بات پر توجہ نہیں دی گئی تو اس نے مشتعل ہو کر ہسپتال کی لابی میں ہی کپڑے اتار دیئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 20نومبر کو پیش آیا۔موقع پر موجود ایک شخص نے چینی میڈیا کو بتایا کہ وہاں موجود کئی لوگوں نے خاتون کو کپڑے پہننے کو کہا لیکن اس نے انکار کر دیا۔ وہ مسلسل چلا رہی تھی کہ وہ آپریشن کے بعد مکمل صحت مند نہیں ہو رہی اور سرجری کے نتائج بھی ٹھیک نہیں آئے۔اس کے بعد ہسپتال کے عملے نے پولیس کو بلا لیا جس نے خاتون کو دوبارہ کپڑے پہننے پر مجبور کیا اور اسے ساتھ لے گئی۔

Copyright Disclaimer:
This information embed is sourced from Official page of the content producer. For any copyright claims or violation please refer to http://dailypakistan.com.pk

What Next?

Related Articles