12162017Headline:

Warning from Aamir to Kohli before Final

Warning from Aamir to Kohli before Final

 

ئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئن ٹرافی میں پاکستان نے بھارتی سورماؤں کو انتہائی شرمناک اور زلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے تو وہیں دوسری طرف بھارتی ٹی وی چینلوں پر ’’صف ماتم بچھ‘‘ گئی ہے ،بھارتی ٹی وی چینلز انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر جم کر تنقید کر رہے ہیں جبکہ کہا جا رہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو فائنل میچ سے ایک روز قبل ہی’’ دھمکی‘‘ دے دی تھی کہ وہ فائنل معرکے میں بھارتی بیٹنگ کے چیتھڑے اڑادیں گے اور آج انہوں نے طوفانی باؤلنگ کے ذریعے اپنی ’’دھمکی‘‘ کو عملی جامہ بھی پہنا دیا ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کا بھارتی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی کپتانی پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں ،کوہلی اپنی بلے بازی میں ناکام رہے اور بھارتی کرکٹ کے مداحوں کو اچھا خاصا مایوس کیا ہے ،یاد رہے کہ آج کے فائنل میچ میں محمد عامر نے کوہلی کو 5کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا تھا ،اس طرح محمد عامر نے ویرات کوہلی کو ایک روز قبل اپنی دی جانے والی دھمکی کو عملی جامہ پہنا دیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پاکستان کے تیز ترین ابھرتے ہوئے نوجوان باؤلر محمد عامر نے ویرات کوہلی کی کمزوریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہوہ ویرات کوہلی کو جلدی آؤٹ کرکے بھارتی ٹیم پر اپنا تسلط قائم کریں گے ،محمد عامر کا اشارہ ویرات کوہلی کی آف سٹمپ سے باہر جاتی گیندوں پر کمزوری کی طرف تھا ،ساتھ ہی محمد عامر کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی ٹیم بکھر جائے گی اور آج محمد عامر نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کر کے بھارتی ٹیم کو حقیقت میں تنکوں کی طرح بکھیر کے رکھ دیا ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز جب ویرات کوہلی سے فائنل مقابلے کے لئے ان کی تیاریوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انڈین ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی باؤلرز کی باؤلنگ ویڈیو دیکھنے پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی کسی مخصوص پاکستانی باؤلر کے باؤلنگ ویڈیو دیکھنے پر انحصار کرتے ہیں ۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وہ جتنی ممکن ہو سکے تیاری کرتے ہیں ،میں اپنی قابلیت پر انحصار کرتا ہوں اور محسوس کرتا ہوں کہ اگر میں تکنیکی طور پر اچھا ہوں تو میں کسی بھی باؤلر کا سامنا کرنے کے قابل ہوں۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ پہلی بار آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ میں کپتانی کر رہے ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ انہیں گیند بازوں کی پرواہ نہیں رہتی اور نہ ہی وہ یہ سوچتے کہ انہیں کون بولنگ کرے گا؟ ان کے مطابق اس پر زیادہ سوچنے سے اضافی دباؤ آنے کا خطرہ رہتا ہے۔ بھارتی ٹی وی نے ہندوستانی کپتان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ کہیں ویرات کا بہت اعتماد تو ٹیم انڈیا کو نہیں لے ڈوبا؟ پاکستان کے خلاف کوہلی نے جس طرح کی کپتانی کی اسے بھی بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

Copyright Disclaimer:
This information embed is sourced from Official page of the content producer. For any copyright claims or violation please refer to http://dailypakistan.com.pk

What Next?

Recent Articles