07182018Headline:

شادی کا جھانسہ دے کر دبئی لے جائی جانیوالی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ کیا شرمناک سلوک ہو رہا ہے؟خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے دیہاتی اور غریب علاقوں کی خوبصورت لڑکیوں اور خواتین سے شادیاں کرنے کے بعد انہیں بیرون ملک یا پھر اندورن ملک فروخت کر دیا جاتا ہے۔ مبینہ طور پر کئی خواتین کو دبئی میں فروخت کرتے ہوئے انہیں جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔
سوات میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کی ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ سوات میں شادی کی آڑ میں خواتین کی فروخت کے لیے متعدد گروہ سرگرم ہیں جو خواتین اور ان کے خاندان والوں کو سبز باغ دکھا کر پیسوں کے عوض شادیاں کرواتے ہیں اور پھر ان خواتین کو جسم فروشی کے لیے فروخت کر دیا جاتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا،’’ہماری تنظیم کے پاس پانچ کیس ایسے آئے ہیں جن میں والدین نے پیسوں کی خاطر اپنی بیٹیوں کی شادیاں کروائیں اور پھر ان لڑکیوں پر وہاں نہ صرف تشدد کیا گیا بلکہ ان سے غیر اخلاقی کام بھی کروائے جاتے رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان لڑکیوں اور خواتین کا تعلق زیادہ تر دیہاتی علاقوں سے ہوتا ہے جہاں پر اس قسم کے گروہ آسانی سے اپنا کام کر تے ہیں، ’’ہمارے پاس جو خواتین فریاد لے کر آئیں ان کو یا تو دبئی یا اندرون ملک فروخت کیا گیا تھا، بعض خواتین کو تو ہم نے خلع دلوائی ہے لیکن کچھ ایسی بھی ہیں جو ابھی بھی ان لوگوں کے چُنگل سے آزاد نہیں ہو پائی ہیں۔
سوات کے علاقے منگلور کی رہائشی بیس سالہ لڑکی شمع نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کی شادی اس کی مرضی کے خلاف پشاور کے ایک رہائشی سے ہوئی تھی۔ شادی کے پہلے دنوں میں تو حالات معمول کے مطابق رہے پھر، ’’ ایک دن میرا شوہر مجھے ڈانس کروانے لے گیا اور جب میں نے انکار کیا تو میرے والدین کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی، پھر بعدازاں مجھ سے جسم فروشی کا کام بھی لیا جانے لگا۔سوات سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں اس قسم کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مبینہ طور پر ان خواتین کو 25 ہزار سے دو لاکھ روپے میں شادی کرکے خریدا جاتا ہے اور پھر بیرون ملک مہنگے داموں فروخت کر دیا جاتا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر ان گروہوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے یہ لوگ اور مضبوط اور متحرک ہو رہے ہیں۔(ش س م)

Source: http://hassannisar.pk/pakistan_89551.html

What Next?

Related Articles