01202018Headline:

How to Fast Charge your Smart Phone?

مانیں یا نہ مانیں مگر بیشتر اسمارٹ فونز کی بیٹری صبح چارج ہونے پر رات تک نہیں چل پاتی اور اسے پھر چارجر پر لگانا پڑتا ہے اور یہ اکثر افراد کا ماننا ہے کہ اسمارٹ فون کو تھوڑی دیر کے لیے چارج پر لگانا بیٹری کے لیے نقصان دہ ہے۔مگر یہ درست نہیں بلکہ اسمارٹ فون بیٹریاں بنانے والی ایک کمپنی کیڈیکس کے مطابق رات بھر بیٹری چارج کرنا کبھی کبھار تو ٹھیک ہے مگر طویل المعیاد بنیادوں پر کارکردگی کو نقصان پہنچاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق لیتھیم ایون بیٹریوں کو ان میں موجود لیڈ ایسڈ کے باعث مکمل چارج کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ایسا کرنا چاہئے، درحقیقت مکمل چارج نہ کریں کیونکہ یہ بیٹری کے وولٹیج پر تناﺅ کا باعث بنتا ہے۔بس فون چارج ہوتے ہی اسے چارجر سے ہٹا دیں یا آسان الفاظ میں رات بھر چارجر پر لگا نہ چھوڑیں۔

کمپنی نے مشورہ دیا کہ بیٹری کو چارج رکھنے کے لیۓ دن بھر میں تھوڑی تھوڑی دیر کے لیے چارج کریں اور اپنے مصروف شیڈول کے مطابق کوئی نظام الاوقات بنالیں۔اسی طرح بیٹری کو تیز چارج کرنے کے لیے بھی چند مشورے دیئےگئے۔

چارجنگ وائر کی بجائے وال چارجر استعمال کریں، وہ زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔چارج کرتے ہوئے ائیرپلین موڈ کو آن کردیں، اس سے چارجنگ کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے۔اسی طرح فون چارج کرتے ہوئے اسکرین کو آن نہ کریں یا کچھ کھولنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے بیٹری کی پاور خرچ ہوتی ہے اور چارجنگ کا وقت بڑھتا ہے۔

Copyright Disclaimer:
This information embed is sourced from Official page of the content producer. For any copyright claims or violation please refer to https://www.siasat.pk/

What Next?

Related Articles